ETV Bharat / state

گڈکری نے موبائل ایپ ’ہرت پتھ‘ لانچ کیا - رضاکارانہ گروپوں

مرکزی وزیر سڑک ونقل وحمل وقومی شاہراہ نتن گڈکری نے سڑک منصوبوں میں جدید اور ہرت ٹکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے درختوں کی ای ٹیگنگ کرنے کے لئے آج موبائل ایپ ’ہرت پتھ‘ لانچ کیا اور منصوبے کے افسران کو ہدایت دی کہ سڑک کی تعمیری لاگت کو 25 فیصد کم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

گڈکری نے موبائل ایپ ’ہرت پتھ‘ لانچ کیا
گڈکری نے موبائل ایپ ’ہرت پتھ‘ لانچ کیا
author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:51 PM IST

نتن گڈکری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے جائزہ میٹنگ کرتے ہوئے ملک میں سڑک کی تعمیر میں جدید اور ہرت ٹکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سڑک کی تعمیر کی لاگت 75 فیصد تک محدود کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کیا جانا چاہئے۔

مرکزی وزیر نے افسران سے شاہراہوں پر صدفیصد درخت لگانے کا کام مکمل کرنے کے بارے میں ٹائم لائن کے سلسلے میں جب افسران سے سوال کئے تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مارچ 2022 تک شاہراہوں پر صد فیصد درخت لگانے کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

مسٹر گڈکری نے شاہراہوں کے کنارے درخت لگانے کے لئے خصوصی لوگوں اور ایجنسیوں سے کام کرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس کام میں غیر سرکاری تنظیموں، رضاکارانہ گروپوں اور باغبانی اور محکمہ جنگلات کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.