ETV Bharat / state

Free Medical Camp In Shaheen Bagh شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ - مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا

ہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں المنت اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، یہ کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک چلا۔مقامی باشندوں نے طبی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ
شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 12:48 PM IST

Updated : Oct 10, 2023, 6:57 PM IST

شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں المنت اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، یہ کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک چلا۔مقامی باشندوں نے طبی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا 90 سے زیادہ مریضوں نے چیک اپ کرایا اور دوائیں حاصل کیں ۔اس کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ اس کیمپ میں زیادہ تر خواتین نے اپنا چیک اپ کرایا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر توسیع اختر نے بتایا کہ غریب اور بےسہار یا پھر جو علاج نہیں کرانے کی سکت رکھتا ہے ان کو دھیان میں رکھتے ہوئے المنت اسپتال کی جانب سے اسپتال کے اندر مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں تقریبا 90 سے زائد مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور ڈاکٹروں کو دکھا کر مفت دوائیں حاصل کیں۔

وہیں اسپتال کی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈوکیٹ فردوس امام نے کہا کہ اس اسپتال اور کیمپ کا خاص مقصد ہے غریبوں کی کم قیمت پر خدمات مہیا کرانا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی، مساجد کے امام اور موذنیں کو مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں اس سے ان کے اندر اسپتال کے تئیں اعتماد پیدا ہوگا۔

وہیں اسپتال کے چئیرمین ڈاکٹر بلند امام نے کہا کہ المنت اسپتال کا شاہین باغ میں قائم کرنے کا مقصد خاص کر کے غریبوں کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں صفدر جنگ ، رام منوہر لوبیا ، اپولو اسپتال تک کے بڑے اسپتالوں کے بڑے ڈاکٹر کو ہائر کیا گیا ہے۔اور مریضوں کو معمولی فیس پر تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈاکٹر بلند امام نے کہا کہ ہماری پوری فیملی ڈاکٹر ہے اور کچھ لوگ اچھے عہدے پر فائز ہیں ان کی امداد سے اس اسپتال کی معاونت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہیں باغ میں تقریبا 30 فیصد غریب لوگ رہتے ہیں ، وہ صحیح سے علاج نہیں کرا پاتے ہیں یہ اسپتال ان لوگوں کے لئے کافی سود مند ثابت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India South Africa Workshop جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند جنوبی افریقہ ورکشاپ کا انعقاد

اسپتال کے وارڈ بوائے عبدالغنی نے کہا کہ ڈاکٹر بلند امام کے بلند عزائم ہیں ان کو دیکھتے ہوئے وہ انکی تحریک میں شامل ہوئے ہیں یہ اسپتال جامعہ نگر میں تنہا ہے جہاں غریبوں کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

Last Updated : Oct 10, 2023, 6:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.