ETV Bharat / state

Free Medical Camp شاہین باغ تھانہ میں مفت میڈیکل کیمپ - مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے شاہین باغ

دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے شاہین باغ میں ہمیشہ مصروف رہنی رہنے والی دہلی پولیس کی صحت کو دیکھتے ہوئے سن رائز اسپتالشاہین باغ یونٹ کی جانب سے شاہین باغ تھانہ میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا ۔

شاہین باغ تھانہ میں مفت میڈیکل  کیمپ
شاہین باغ تھانہ میں مفت میڈیکل کیمپ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 3:52 PM IST

شاہین باغ تھانہ میں مفت میڈیکل کیمپ

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامعہ نگر کے شاہین باغ میں ہمیشہ مصروف رہنی رہنے والی دہلی پولیس کی صحت کو دیکھتے ہوئے سن رائز ہسپتال شاہین باغ یونٹ کی جانب سے شاہین باغ تھانہ میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا ۔ یہ میڈیکل کیمپ صبح 9بجے سے شروع ہوا جو دوپہر ایک بجے تک جاری رہا۔

اس کیمپ میں شاہین باغ کے کانسٹبل اور ہیڈ کانسٹیبل سمیت درجنوں پولیس اہلکاروں نے اپنامفت چیک اپ کرایا۔اس موقع پر اپنا صحت چیک اپ کرانے والے کانسٹیبل اجے نے کہا کہ یہ کیمپ بہت اچھا ہے اس طرح کے کیمپ لگتے رہنا چاہئے، اس سے ان کی بیماری کا وقت رہتے پتہ چل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوڑ بھاگ بھری سروس میں پتہ نہیں چل پاتا کہ کب اس کی صحت خراب ہوگئی اس طرح کے کیمپ سےانہیں فائدہ ملتا ہے۔

وہیں ایک دوسرے کانسٹیبل نے بھی سن رائزکے ذریعہ شاہین باغ تھانہ میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کی تعریف کی اور کہا کہ اس کیمپ میں کئی طرح کے خون کی جانچ کرائی ، امید ہے کہ شام تک رپورٹ مل جائے گی۔اس موقع پر سن رائز اسپتال شاہین باغ یونٹ کے جنرل منیجر گوپال گاندھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کیمپ کامقصد پولیس اہلکاروں کو فٹ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جو رات دن ہماری حفاظت پر مامور رہتے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی صحتیابی کے لئے فکرمند رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jamiat Open School موجودہ دور میں دینی مدارس کی اہمیت مزید بڑھ گئی، محمود مدنی

ان سب کو دیکھتے ہوئے سن رائز اسپتال شاہین باغ یونٹ نےشاہیں باغ تھانہ کے اندر مفت میڈیکل کیمپ لگایا ہے۔ اس کیمپ میں بلڈ ٹیسٹ، سی جی ، کے ایف ٹی، ایل ایف ٹی وغیرہ کی جانچ کی گئی ہے۔ گوپال گاندھی نے کہا کہ اسی طرح کا میڈیکل کیمپ سن رائز اسپتال دوسرے تھانوں میں بھی لگائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اسی طرح کا کیمپ جامعہ نگر تھانہ میں لگا چکا ہے، شاہین باغ تھانہ اس اسپتال کی دوسری پہل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں درجنوں پولیس اہلکاروں کا چیک اپ کیا گیا ہے۔اس اقدام سے سن رائز اسپتال کی کافی تعریف ہو رہی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.