ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal on Electricity: اب دہلی میں مفت بجلی اختیاری ہوگی، کیجریوال - عآپ کنوینر اروند کیجریوال کا بجلی پر بیان

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب دہلی میں مفت بجلی لینا اختیاری ہوگا Arvind Kejriwal's statement on electricity۔

Arvind Kejriwal on Electricity
Arvind Kejriwal on Electricity
author img

By

Published : May 6, 2022, 4:33 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بہت سارے دہلی کے باشندے مفت بجلی لینے سے منع کر رہے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے اب دارالحکومت میں بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال دارالحکومت میں دی جانے والی بجلی کی سبسڈی یکم اکتوبر 2022 سے تبدیل کی جائے گی۔ اب سبسڈی ان لوگوں کو دی جائے گی جو اس کا مطالبہ کریں گے Statement of AAP Convener Arvind Kejriwal on electricity۔

ویڈیو دیکھیے۔

کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں سستی بجلی اختیاری ہوگی یعنی اگر کوئی بجلی صارف بجلی سبسڈی چاہتا ہے، تو اسے سبسڈی والی مفت بجلی ملے گی لیکن اگر کوئی خود کو صاحب حیثیت سمجھتا ہے تو وہ دہلی حکومت کو بتا سکتا ہے کہ وہ بجلی کی سبسڈی نہیں چاہتا اور عام شرح پر بجلی استعمال کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بتا دیں کہ دہلی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کے لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دے رہی ہے۔ صارفین کو فی الحال 200 یونٹ تک کوئی بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ 201 سے 400 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے پر 800 روپے سبسڈی ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور طبقے کے لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.