ETV Bharat / state

Former Congress MLA Asif Mohammad Khan سابق ایم ایل اے آصف محمد خان نے پولیس افسر کو دھکا دیا، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا - آصف محمد خان کا ویڈیو وائرل

دہلی میں سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کے پولیس افسر کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وائرل ہو رہا ہے ۔asif muhammad khan viral video

آصف محمد خان
آصف محمد خان
author img

By

Published : Nov 26, 2022, 9:23 AM IST

Updated : Nov 26, 2022, 11:22 AM IST

دہلی: ملک کے قومی دارلحکومت دہلی کے اوکھلا سے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ ایک پولیس افسر کے لیے ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ان پر الزام ہے کہ وہ بغیر اجازت انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران جب پولس افسر نے ان سے انتخابی تہشیر کی اجازت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ پولیس نے شاہین باغ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ asif muhammad khan viral video

آصف محمد خان

جمعہ کو معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ ایشا پانڈے نے کہا کہ شاہین باغ تھانہ علاقے میں گشت کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مسجد کے باہر 20،30 لوگ جمع ہیں۔ کانگریس ایم سی ڈی امیدوار اریبہ خان کے والد آصف محمد خان عوام سے خطاب کررہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ایس آئی اکشے موقع پر پہنچے اور الیکشن کمیشن کی اجازت نامہ کے بارے میں پوچھا، جس پر آصف محمد خان نے ایس آئی کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے لئے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ اس دوران وہاں کھڑے لوگوں نے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ایس آئی اکشے کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 186،353 کے تحت مقدمہ درج کر کے سابق ایم ایل اے کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں آصف محمد خان نے پولیس افسر کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے دھکا دیتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں زور و شور سے مہم چلا رہی ہیں۔ اب اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:MCD Election 2022 شاہین باغ اور ابوالفضل میں مجرمانہ سرگرمیوں کے گراف میں اضافہ، سابق رکن اسمبلی

Last Updated : Nov 26, 2022, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.