نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جنوری 2016 میں پانچ لوگوں کو ہریدوار اردھ کمبھ کو نشانہ بنانے اور دہلی-این سی آر میں آئی ایس نیٹ ورک قائم کرنے کے الزام میں قصوروار قرار دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے ان قصورواروں کی سزا پر فیصلہ 30 مئی کو سنانے کا حکم دیا ہے۔Five Convicted For Targeting Haridwar Ardh Kumbh
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ہریدوار میں اردھ کمبھ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ عدالت کی جانب سے جن ملزمین کو سزا سنائی گئی ہے، ان میں اخلاق الرحمان، محمد عظیموشان، محمد معراج، محمد اسامہ اور محسن ابراہیم سید شامل ہیں۔
این آئی اے نے ان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی کے تحت مجرمانہ سازش کا الزام لگایا تھا۔ جولائی 2016 میں این آئی اے نے 6 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ان پانچ قصورواروں کے علاوہ شفیع آرمر کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی گئی تھی لیکن وہ ابھی تک مفرور ہے۔