شاہی مسجد فتح پوری میں رمضان کے ایام میں بہت رونق ہوتی تھی۔ دالانوں میں افطار کی لمبی۔ لمبی صفیں لگتی تھیں، دن بھر نمازیوں اور تلاوت کرنے والوں سے بھری رہتی تھی، مگراب اس مسجد میں بھی سناٹا ہے۔
یہاں کے مصلے نمازیوں سے خالی ہیں، دالانیں خاموش ہیں۔ فتح پوری مسجد دہلی کی قدیم ترین شاہی مسجدوں میں شمارہوتی ہے۔ یہ دہلی کے چاندنی چوک میں واقع ہے۔
اس کے صدر دروازہ کے ٹھیک سامنے تاریخی لال قلعہ واقع ہے۔ اس مسجد کومغل شہنشاہ شاہجہاں کی بیوی فتح پوری بیگم نے 1650ء میں بنایا تھا۔
مسجد کو بڑے پیمانے پر سرخ بلوا پتھر سے بنایا گیا ہے۔ یہ مسجد مغل فن تعمیر کا ایک خوبصورت نمونہ ہے۔
مسجد فتحپوری کے تین دروازے ہیں۔ ایک دایاں چاندنی چوک کے لال قلعہ کے سامنے ہے اور دو شمال اور جنوب میں ہیں۔
رمضان کے ایام میں فتحپوری مسجد میں کافی رونق رہتی ہے۔ مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم کے صاحبزاہ محمدحماد نے بتایاکہ ’ان کابچپن مسجدکے احاطہ میں ہی گزراہے، رمضان کے ایا م میں یہاں ایک الگ ہی چہل پہل ہوتی تھی، مگر اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ مسجد اب اس چہل پہل سے محروم ہے۔