ETV Bharat / state

Panel on MSP: کسانوں سے مرکزی حکومت کا ربط

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 7:34 AM IST

سمیکت کسان مورچہ Samyukt Kisan Morcha نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تحریری مکتوب موصول نہیں ہوا ہے۔ ایس کے ایم نے کہاکہ ’تفصیلات سے واقف ہونے سے قبل اس مسئلہ پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں تفصیلات کا انتظار ہے‘۔

کسانوں سے مرکزی حکومت کا ربط
کسانوں سے مرکزی حکومت کا ربط

سمیکت کسان مورچہ Samyukt Kisan Morcha کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک کسان رہنما کو فون کال موصول ہوا ہے، جس میں ایم ایس پی Minimum Support Price معاملہ پر بات چیت کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کےلیے پانچ نام طلب کئے گئے ہیں۔

وہیں 41 کسان یونینوں پر مشتمل سمیکت کسان مورچہ Samyukt Kisan Morcha نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی تحریری مکتوب موصول نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ کمیٹی کے حوالہ سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

ایس کے ایم نے کہاکہ ’تفصیلات سے واقف ہونے سے قبل اس مسئلہ پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں تفصیلات کا انتظار ہے‘۔ اسی دوران زرعی قوانین کی واپسی کے باوجود پنچجاب کی 32 سکان تنظیموں نے سنگھوربارڈر پر میٹنگ کرکے ’کسان تحریک‘ کو لیکر غور و خوص کیا ہے اور اس سلسلہ میں آج ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Farmers Tractor Rally Postponed: کسانوں کی پارلیمنٹ تک ٹریکٹر ریلی ملتوی

بھارتیہ کسان یونین (کادیان) کے سربراہ ہرمیت سنگھ کادیان نے بتایا کہ یکم دسمبر کو سمیکت کسان مورچہ کا اجلسا ہوگا جس میں آگے کی پالیسی پر فیصلہ لیا جائے گا جبکہ 4 دسمبر کو ایک اور میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.