ETV Bharat / state

میوات: جبراً تبدیلی مذہب کا معاملہ، ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے ریٹھٹ گاؤں میں جبراً تبدیلی مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں پولس نے پپو نامی شخص کی شکایت پر ضلع پارشد سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جس میں چار افراد کے خلاف جبراً تبدیلی مذہب اور 10 افراد کے خلاف جھگڑے کا معاملہ بناتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔

etv bharat ground report on forced conversion
جبراً تبدیلی مذہب معاملہ میں ای ٹی وی بھارت کی پڑتال
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 3:55 PM IST

اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت نے ریٹھٹ گاؤں جاکر گراؤنڈ زیرو سے رپورٹنگ کی ہے۔ پیش ہے یہ خاص رپورٹ۔

دیکھیں ویڈیو

پپو کی والدہ اور اس کے سگے بھائی نے بتایا کہ، 'پپو بقرعید کے بعد ہی گاڑی چلانے گاؤں سے نکل گیا اور اپنی بیوی کو میکے بھیج دیا۔'

پپو کی ماں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، 'وہ وہ اسی گاؤں میں ہمیشہ رہتے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ آج تک کسی نے مذہب کو لے کرکسی طرح کا کوئی تنازع نہیں کیا۔ ان کے بیٹے کے ساتھ کیا ہوا ہے انہیں نہیں معلوم۔ گویہ اس کی عقل خراب ہو گئی ہے۔'

بھائی نے بتایا کہ، 'پہلے وہ گھر آتا تھا، لیکن جب سے یہ معاملہ ہوا ہے وہ گھر نہیں آیا۔'

پپو کی ماں نے مزید بتایا کہ، 'ان کے ساتھ ہمیشہ میوات کے لوگوں نے ہمدردی اور حسن سلوک کیا، یہاں تک جب بابری مسجد انہدام کے وقت بھی 15 دسمبر کو اپنی بیٹی کی شادی کی تھی۔ اس کی شادی مسلم گھرانے میں ہی ہوئی تھی۔'

etv bharat ground report on forced conversion
ریٹھٹ گاؤں

اس معاملہ میں گاؤں کے بزرگوں ہندو سماج کے سابق سرپنچوں سے بھی بات کی تو سبھی نے اس معاملہ کو جھوٹا قرار دیا اور آپس میں ہندو مسلم ہم آہنگی کو مضبوط بتایا۔

سابق سرپنچ بابو لال نے بتایا کہ، 'آپس میں پیار ومحبت ہے۔ مذہب کو لیکر کوئی دباؤ نہیں، گاؤں والوں نے 1100 ووٹوں سے مجھے سرپنچ بنایا تھا۔'

مزید پڑھیں:

'میری بہن کی تبدیلی مذہب کے بعد شادی کرادی گئی'

ہندو سماج کے لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ بار بار میوات کو جبراً تبدیلی مذہب کو لیکر بدنام کیے جانے سے شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ان کے جوان بچوں کی شادیوں میں بھی یہ حالات بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں۔ لوگ اپنے رشتہ اس لیے نہیں کرنا چاہتے کہ انہیں ان جھوٹی خبروں کی وجہ یہ لگتا ہے کہ ان کی اولاد یہاں محفوظ نہیں حالانکہ یہاں ایسا کچھ نہیں ہے۔ جو لوگ اس طرح کی خبریں پھیلاتے ہیں وہ ہمیں فائدہ کرنے کے بجائے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.