ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خاص پیشکش: درختوں کے پتے پلاسٹک کے بہترین متبادل

author img

By

Published : Dec 14, 2019, 4:46 PM IST

Updated : Dec 14, 2019, 5:10 PM IST

اس کوشش کو پلاسٹک کے استعمال سے بچنے سے متعلق بیداری پھیل رہی ہے، ساتھ ہی خواتین کو خود مختار بنانے کی سمت میں ایک اہم کے قدم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت مہم : نو پلاسٹک لائف فنٹاسٹک

ملک بھر میں سنگل یوز پلاسٹک پر عائد پابندی، اڈیسہ کے سنبل پور کے خواتین کی 'سیلف ہیلپ گروپ' کے لیے اعزاز ثابت ہوئی ہے۔

سنبل پور کی ضلعی انتظامیہ رینگلی جنگلات رینج کے تحت گومئی علاقے میں سیلف ہیلپ خواتین کے جماعتوں کی سرپرستی کررہی ہے۔

ان گروپز سے وابستہ خواتین، سال نامی درخت کے پتوں کی مدد سے ڈسپوزیبل پلاسٹک پلیٹوں کی عدم موجودگی میں لوگوں کی ضروریات کی تکمیل کر رہی ہیں۔

ان خواتین کو انتظامیہ کی جانب سے جدید طرز کی پلیٹیں تیار کرنے کی ضروری ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کی اس کوشش سے پلاسٹک کے استعمال سے بچنے سے متعلق بیداری پھیل رہی ہے، ساتھ ہی خواتین کو خود مختار بنانے کی سمت میں ایک اہم کے قدم کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو

سال کی پتیاں گھنے جنگلوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں، اور خواتین کو بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔ خواتین صبح جنگل میں جا کر پتیوں کو جمع کرتی ہیں، بعد ازاں جنگل کے دفتر میں واقع تربیتی مرکز میں انہیں پتیوں سے روایتی پلیٹیں اور پیالے تیار کرتی ہیں۔

پلیٹیں اور پیالیاں کیسے تیار کی جاتی ہیں؟
ہاتھ سے تیار کی گئی پلیٹوں کو دھوپ میں خشک کر کے سلائی مشینوں کی مدد سے سلا جاتا ہے۔ بعد ازاں سلی ہوئی پلیٹوں کو پریشر مشین کے ذریعہ آخری شکل دی جاتی ہے۔ اس طرح ان پلیٹوں کی قیمتیں روایتی پلیٹوں کے مقابلے بہتر ہوتی ہیں۔

مشین آنے سے قبل روزانہ ایک خاتون تقریبا 100 پلیٹیں ہی تیار کر سکتی تھی، لیکن مشین کی وجہ سے روزانہ 500 پلیٹیں تیار کی جا سکتی ہیں۔ اس طرح ایک پلیٹ کی قیمت 70 پیسے ہوتی تھی، جو کہ اب پانچ گنا بڑھ کر ساڑھے تین روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اس کام کو سنبل پور ضلع انتظامیہ، محکمہ جنگلات، اڈیسہ ڈیویلیپمنٹ اینڈ مارکٹنگ سوسائیٹی اور اڈیسہ لائیولی ہڈ مشن کی مشترکہ کوششوں کے سبب بڑھایا جا سکا ہے۔ حالانکہ اس پروگرام کا آغاز سنبل پور فارسٹ ڈویژن کے تحت اڈیسہ فاریسٹ سیکشن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔

اب تک محکمہ جنگلات کی جانب سے 10 سلائی کی مشینیں اور 4 پریشر مشینیں مہیا کرائی جا چکی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں مستقل تربیتی مرکز کے قیام کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

ضلعی دیہی ترقیاتی ایجنسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سُکانتا ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ ترقی کر رہے مقامی صنعتی اداروں کو 'سی آر ایس' کے فنڈ سے 'سیلف ہیلپ گروپز' کو مفت میں مشینوں کی فراہمی کی جائے گی۔

فی الحال پتوں سے تیار کی گئی پلیٹوں کو بھارتی ریاست گوا میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اسے رائے پور، بھوپال اور کلکتہ بھیجا جائے گا۔ سکانتا کا مزید کہنا ہے کہ یہ مصنوعات مقامی مارکیٹ میں بھی مہیا کرائی جائیں گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 14, 2019, 5:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.