تعلیمی بیداری پروگرام Educational Awareness Program At Shaheeen Bagh کے تحت جامعہ نگر کے شاہین باغ نئی دہلی کے مکان نمبر سی-298 میں سہ پہر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس Corona Virus In Delhi کی وجہ سے سب سے زیادہ اگر کسی کا نقصان ہوا ہے تو وہ ہیں بچے، ان کی تعلیم بالکل منقطع ہوکر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورنا نے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے۔حالات یہ ہیں کہ ابھی تک اسکول نہیں کھل پائے ہیں۔
اس موقع پر حاجی یوسف نے کہا کہ اسکول نہ کھلنے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے، جو امیر قسم کے لوگ ہیں وہ آن لائن کلاسیز کراکر اپنے بچوں کو مصروف رکھتے ہیں لیکن جو غریب ہیں اور ان کے گھر میں کوئی بڑا موبائل نہیں ہے تو ان کے بچے گھروں میں قید وبند کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کے بچے یا تو بے کار پھرنے پر مجبور ہیں یا پھر کسی دوسرے راستے پر نکلنے کا خوف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماج کے لوگوں کو تعلیم کے تئیں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے اور پڑوسیوں کے بچوں کو خاص خیال رکھنا ہے تاکہ وہ غلط راستے پر نہ بھٹک جائے۔
پروگرام کے آرگنائزر عرفان نے کہا کہ تعلمی بیداری کے تحت پروگرام کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ تعلیم کے تئیں سماج کو کیسے سنجیدہ بنایا جائے اور جو بچے پڑھ نہیں پارہے ہیں انہیں کیسے اسکول بھیجا جائے۔ پروگرام دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوا جو سہ پہر اختتام کو پہنچا۔