ETV Bharat / state

ڈرگ مافیا شرافت شیخ ایک سال کے لیے پولیس تحویل میں

دہلی کرائم برانچ کو ڈرگ مافیا شرافت شیخ یاب کو ایک سال کے لئے پولیس تحویل میں رکھنے کی منظوری مل گئی ہے۔ جس کے بعد اب 36 فوجداری مقدمات میں ملوث ڈرگ مافیا شرافت شیخ یاب آسانی سے جیل سے باہر نہیں آسکتے۔

ڈرگ مافیا شرافت شیخ ایک سال کے لیے پولیس تحویل میں
ڈرگ مافیا شرافت شیخ ایک سال کے لیے پولیس تحویل میں
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 11:38 AM IST

این ڈی پی ایس ایکٹ کے 5 مقدمات سمیت 36 فوجداری مقدمات میں ملوث ڈرگ مافیا شرافت شیخ یاب شاید ایک سال تک دہلی کی تہاڑ جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کو ان کے خلاف 1 سال حراست ملنے کے معاملے میں کامیابی ملی ہے۔

اس معاملے میں کرائم برانچ نے پی آئی ٹی این ڈی پی ایس (PITNDPS ) ایکٹ 1988 کے تحت مرکزی وزارت خزانہ کے متعلقہ ڈویژن کو فائل بھیجی تھی۔ وہاں سے منظوری ملنے کے بعد یہ معاملہ مرکزی مشاورتی بورڈ کے سامنے چلا گیا، وہاں سے بھی منظوری مل گئی ہے۔ اب ڈرگ مافیا شرافت شیخ کم سے کم ایک سال تک جیل سے آسانی سے نہیں نکل پائیں گے۔ تاہم ڈرگ مافیا شرافت پہلے ہی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان چنمئے بسوال نے کہا کہ سینٹرل ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ ان کے ساتھ بورڈ میں دو مزید جج بھی شامل ہیں۔ یہ معاملہ بھی یہاں سے منظور کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی مجرم جو اب منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، انہیں 1 سال تک احتیاطی تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا ایسے معاملات میں ملزم کو عام طور پر آسانی سے ضمانت نہیں ملتی ہے۔

کرائم برانچ کے مطابق شرافت شیخ کا منشیات اسمگلنگ میں بڑا نام ہے۔ جس نے 1986 سے جرم میں قدم رکھا اور پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے 5 معاملے سمیت 36 فوجداری مقدمات میں وہ شامل ہیں۔ انہیں 1 سال جیل میں رکھنے کا یہ اقدام اٹھایا گیا جس سے کہ وہ باہر نکل کر پھر سے دوبارہ منشیات اسمگلنگ کے کاروبار میں شامل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: سالگرہ تقریب میں ڈرگ پارٹی،غیر ملکی سمیت 16 گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.