ETV Bharat / state

گھنے کہرے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں میں ٹکر - زخمیوں کو ہانسی اور حصار کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا

شمال مغربی علاقے میں گھنے کہرے کی وجہ سے پیر کی صبح ہسار۔ دہلی نیشنل ہائی وے 9 پر میڑ ٹول پلازہ کے قریب ایک درجن گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

گھنے کہرے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں میں ٹکر، جبکہ کئی زخمی

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 7:58 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق آج یہاں ضلع ہسار میں یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ہانسی اور ہسار کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پیر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے گھنے کہرے کی وجہ سے میڑ ٹول کے نزدیک کار ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے عقب میں ٹکرا گیا۔ اس دوران کار کے پچھلے حصے میں آنے والی دس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد وہاں گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔

گاڑیوں کے تصادم کی اطلاع ملنے پرپولیس جائے واقع پرپہنچ گئی اور حادثے کی شکار گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر گاڑیوں کی نقل و حرکت بحال کردی گئی ہے۔

علاقے میں موسم کی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات مرکز کے مطابق آئندہ چند دنوں میں موسم خشک رہنے اور ہلکے کہرے پڑنے کی توقع ہے۔ کہیں گھنے کہرے کے امکانات ہیں۔ تو وہیں پنجاب اور ہریانہ کے کچھ علاقوں میں دھند کے باعث موسم ٹھنڈا تھا۔

چنڈی گڑھ کا درجہ حرارت بالترتیب نو ڈگری، حصار، نارنول، ہلوارا، بھٹنڈا اور امبالہ کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری رہا۔

کرنال، امرتسر، پٹھان کوٹ، دہلی، گرداس پور اور فرید کوٹ کا درجہ حرارت بالترتیب نو ڈگری، روہتک، سرسہ، لدھیانہ، آدم پور کا درجہ حرارت بالترتیب 10 ڈگری، پٹیالہ 11 ڈگری، سری نگر منفی 10 اور جموں میں 10 ڈگری رہا۔

وہیں ہماچل پردیش میں صاف موسم کی وجہ سے درجہ حرارت میں کچھ زیادہ درج کیا گیا۔ شملہ میں درجہ حرارت سات ڈگری، منالی میں ایک ڈگری، دھرمشالہ سات ڈگری، بھونٹر پانچ ڈگری، منڈی اور سندر نگر پانچ ڈگری، کانگڑا آٹھ ڈگری، ناہن 10 ڈگری، اونا پانچ ڈگری، سولن چار ڈگری، کلپا صفر سے کم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: حصار: سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.