نئی دہلی: حکومت کے ای-گورننس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، چھ جنوری 2023 کو نئی دہلی میں دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے اب سے معززین/مہمانوں کو ای-دعوت نامے فراہم کرنے اور عام لوگوں کو ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے کے لیے ایک آن لائن انویٹیشن مینجمنٹ پورٹل (www.aamantran.mod.gov.in) کا آغاز کیا۔ یہ پورٹل معززین اور ان کے مہمانوں کو آن لائن پاس جاری کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور عام لوگوں کے لیے جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر ٹکٹ آن لائن خریدنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ Digital Pass For Independence Day Celebrations
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اجے بھٹ نے پورٹل کو ڈیجیٹل انڈیا پہل میں ایک اور سنگ میل اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ای گورننس ماڈل کے تصور کی طرف ایک قدم قرار دیا جو آسان، موثر، کم لاگت اور ماحول دوست طرز حکمرانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے عہدتئیں پابند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ڈیجیٹل انڈیا' اور 'کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ گورننس'، حکومت اور لوگوں کو ایک ساتھ یکجا رہے ہیں۔ دفاع کےوزیر مملکت نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ دعوتی پورٹل لوگوں کے لیے یوم جمہوریہ کی تقریبات (آر ڈی سی) کے لیے ٹکٹ خریدنے میں آسانی پیدا کرے گا اور پرنٹنگ میں استعمال ہونے والے کاغذ کی بہت زیادہ بچت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل آر ڈی سی کو مزید محفوظ بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: India Invited Egyptian President یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مصری صدر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
یو این آئی