ETV Bharat / state

چھترپور: راج پور خورد ایکسٹینشن کی اہم سڑک کی خستہ حالت - راج پور خورد ایکشٹیشن کی خستہ حال سڑک

چھتر پور علاقے کے راج پور خورد ایکشٹیشن کی خستہ حال سڑک گزشتہ 5 سالوں سے لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔

چھترپور: راج پور خورد ایکسٹینشن کی مرکزی سڑک کی خستہ حالت

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 1:55 PM IST

جنوبی دہلی کے چھتر پورعلاقے کے راج پور خورد ایکسٹینشن میں مرکزی سڑک کی حالت گزشتہ 5 سالوں سے خستہ حال ہے۔ یہاں سڑک پر گڈھے ہیں یا گڈھوں میں سڑک ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

بڑے بڑے گڈھے ہونے سے یہاں سیور کا گندا پانی ہمیشہ بھرا رہتا ہے۔ نیز یہ سڑک خوفناک حادثات کو دعوت دیتی نظر آرہی ہے۔ جو لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب یہاں موقع پر پہنچی تو دیکھا سڑک کی حالت کافی بد حال ہے۔

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں سے اس سڑک کی یہی حالت ہے۔ اس سڑک پر حادثات رونما ہوتے ہیں اور انہیں نقل و حرکت میں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں نالی۔سیورکا پانی 24 گھنٹے مکمل رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں بیماری کا خطرہ ہے۔ اس سلسلے میں متعدد بار مقامی رکن اسمبلی کرتار سنگھ تنور سے شکایت کرنے کے باوجود وہاں سے صرف جھوٹی یقین دہانی کرائی گئی ہے، حل نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.