نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں لوگ ابھی کورونا بحران سے باہر نکلے بھی نہیں تھے کہ گرمیوں کا ستم شروع ہوگیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد جہاں ایک جانب کاروبار پٹری پر آنے کی امید ظاہر کی جارہی تھی وہیں اب درجہ حرارت میں شدید اضافہ ہونے کے سبب لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز 42.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
گزشتہ روز دہلی میں 42.2 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج بھی دہلی کا درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کو عبور کرسکتا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ روز کا درجہ حرارت 42.2 جو جون ماہ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا اور یہی سبب ہے کہ اس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک اور آمد ورفت کم رہی۔