شمال۔ مشرقی دہلی میں کچھ روز قبل ہوئے تشدد میں اب تک 53 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جی ٹی بی ہسپتال میں 298 زخمیوں کو بھرتی کرایا گیا، جس میں سے 44 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
غورطلب ہے کہ جی ٹی بی ہسپتال میں 44 اموات میں سے سب سے زیادہ موت جلنے والوں کی تعداد ہے۔ جس میں 24 ایسے ہیں، جو تشدد کے شکار ہوئے اور وہ جلنے سے مارے گیے ہیں۔
جی ٹی بی ہسپتال کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے، جس میں 24 افراد ایسے ہیں، جو شدید طور پر جھلس گیے تھے۔ ان میں سے پانچ افراد کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہیں باقی دیگر لوگوں کی موت ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہو گئی تھی۔