ETV Bharat / state

دہلی فسادات:گمشدہ’حذیفہ‘ گھر واپس آیا

دہلی میں اپنے بیٹے محمد حذیفہ کو در در تلاشنے والے حافظ محمد ہارون قاسمی کے گھر اس وقت خوشی لو ٹ آئی جب وہ صبح سویرے اپنے گھر واپس آگیا

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 3:25 AM IST

حافظ حذیفہ
حافظ حذیفہ

حذیفہ کے والدین نے جمعیۃ کے ریلیف کیمپ کو گزیشتہ روز اطلاع پہنچائی کہ 8مارچ کی صبح حذیفہ خود گھر واپس آیا،مگر اس پر غنودگی طاری تھی، وہ اپنے پر بیتے حالات بیان نہیں کرپارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسی بچے کے لئے جمعیۃ کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جس پر جسٹس سدھارتھ مریڈول اور جسٹس آئی ایس مہتا کی ڈویژن بنچ نے فوری شنوائی کرتے ہوئے دیال پور تھانہ کے ایس ایچ او،تارکیشور سنگھ کو ہدایت دی تھی کہ وہ 11مارچ سے قبل عدالت میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔

دہلی فسادات گمشدہ حذیفہ گھر واپس
دہلی فسادات گمشدہ حذیفہ گھر واپس

جمعیۃ کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کے مطابق حافظ حذیفہ دہلی فساد سے دو دن قبل22فروری سے ہی غائب تھا،

وہ آخری بار ٹیوشن پڑھنے کے لیے اپنے گھر مصطفی آبا د سے نکلا تھا اور والدہ کو یہ کیہ کر گیا تھا کہ وہ ٹیوشن کے بعد جامع مسجد میں نماز ادا کرے گا۔

حافظ حذیفہ
حافظ حذیفہ

لیکن اس دن سے اس کا کچھ پتہ نہیں تھا۔

وہیں دو دن بعد دہلی میں فساد بھڑک اٹھا،پنتیس کلو میٹر دور نریلا میں رہنے والے حافظ ہارون کے لیے گھر آنا مشکل ہو گیا۔

جب صور ت حال تھوڑی بہتر ہوئی تو ان کے والدین نے جی ٹی بی، ایل این جے پی اور رام منور لوہیا سمیت سبھی ہسپتال گئے، مگر وہ نہیں ملا۔لیکن اب بچہ خودگھر پہنچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.