ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران گئوشالہ میں چھپ کر شادی

author img

By

Published : May 16, 2020, 7:54 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہاہا کار مچی ہوئی ہے تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے نیز تمام طرح کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران شادی
لاک ڈاؤن کے دوران شادی

بھارت میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی لیے اس کے زور کو روکنے نیز اس کے خاتمے کے لیے گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شادی، ویڈیو

ایسے حالات میں جب ہر شعبہ زندگی ٹھپ پڑا ہے ایسے میں شادی کی تقریب کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن تمام تر بندشوں کے باوجود ترلوک پوری کے ایک جوڑے کی شادی چھپ کر گئو شالہ میں کرائی گئی۔

کیشو مادھو دھرم سنسکرتی گئو شالہ کے بانی لوکیش کمار اور سونو پنڈت نے جمنا ندی کے نشیبی علاقے میں واقع اپنی دھرم سنسکرتی گئو شالہ میں شادی کی رسومات اور تقریبات چھپ کر مکمل کرائی۔

نوبہاتا جوڑے کے رشتہ داروں نے بتایا کہ 'سنیل کی شادی کافی عرصہ پہلے طے ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ان کی شادی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے جب تمام طرح کی آمد و رفت اور نقل و حمل پر پابندی ہے تو پھر کس طرح یہ خاندان کے افراد گئو شالہ تک پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.