کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ 'طاہر حسین سے پوچھ گچھ کے دوران کچھ نام سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر کرائم برانچ کی ٹیم اپنی تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے۔'
لواحقین پر ہے نظر
کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ 'کرائم برانچ کی ٹیم شمال مشرقی دہلی کے تشدد کے ملزم طاہر حسین سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے اور دوران تفتیش یہ پتہ چلا ہے کہ اس پورے تشدد کیس میں طاہر حسین کے کچھ رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
اسی بنیاد پر پیر کو طاہر حسین کے بھائی شاہ عالم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم اس سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ طاہر حسین اور اس کے بھائی کی کال تفصیلات کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ تاکہ پتہ چل سکے کہ طاہر حسین اور اس کے بھائی نے تشدد کے دوران کن لوگوں سے بات کی تھی۔
کرائم برانچ کال تفصیلات پر بھی نظر رکھ رہی
کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ 'کرائم برانچ کی ٹیم اس پورے تشدد کیس میں طاہر حسین کے کردار کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے طاہر حسین کی کال تفصیلات کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ اس کے لوکیشن کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔
اب تک جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق 'طاہر حسین 27 فروری تک مصطفی آباد کے علاقے میں روپوش تھے۔ اس کے بعد وہ اوکھلا کے علاقے ذاکر نگر چلے گئے تھے۔ چھپنے کے باوجود وہ کچھ لوگوں سے مستقل رابطے میں رہتے تھے۔ ایسے تمام لوگوں کی فہرست بنائی جارہی ہے۔