ETV Bharat / state

دہلی فسادات: چارج شیٹ میں صرف سی اے اے احتجاج پر نشانہ - جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم

دہلی پولیس نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم عمر خالد اور شرجیل امام پر دہلی فساد کی سازش رچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں دونوں نوجوانوں پر یو اے پی اے قانون کے تحت سنگین الزامات عائد کئے گئے۔

Delhi riots: Chargesheet targets only CAA protests
دہلی فسادات: چارج شیٹ میں صرف سی اے اے احتجاج پر نشانہ
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 9:09 PM IST

عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں الزام ہے کہ عمر خالد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوران دہلی میں فرقہ وارانہ فساد کو ہوا دینے کی سازش رچی تھی تاکہ دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈا پھیلایا جا سکے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں۔

دہلی فسادات: چارج شیٹ میں صرف سی اے اے احتجاج پر نشانہ

اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایڈوکیٹ مجیب الرحمن سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حال ہی میں داخل کی گئی چارج شیٹ صرف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف کیے گیے احتجاجی مظاہروں کے ارد گرد ہی گھومتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل اس چارج شیٹ میں کوئی پختہ ثبوت یا دلیل پیش نہیں کی گئی۔ چارج شیٹ میں عمر خالد، شرجیل امام اور فیضان خان کے خلاف یو اے پی اے قانون کے تحت الزامات کے علاوہ دہلی فساد کےلیے سازش، مذہب ذات پات کی بنیاد پر نفرت پھیلانے جیسے الزامات عائد کئے گئے اور مختلف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

ایڈوکیٹ مجیب الرحمن نے مزید بتایا کہ ’چارج شیٹ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس نے فساد کی تحقیقات نہیں کی بلکہ صرف سی اے اے احتجاج کو نشانہ بنانے کا کام کیا ہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.