ETV Bharat / state

دہلی: ماسک پر جرمانہ بڑھانے پر عوام کا ملا جلا ردعمل

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے کا جرمانہ زیادتی ہے جبکہ کچھ لوگ اس قدم کی تائید کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام چالان کے ڈر سے ماسک لگائے گی جس سے کورونا کے معاملوں میں کمی آئے گی۔

Public reaction to increase in fine on masks
دہلی: ماسک پر جرمانہ بڑھانے پر عوام کا مخلوط ردعمل
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:38 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر روک تھام کے لیے گذشتہ دنوں ماسک نہیں پہننے پر جرمانہ کی رقم کو پانچ سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار روپے کر دیا ہے۔

دہلی: ماسک پر جرمانہ بڑھانے پر عوام کا مخلوط ردعمل

دہلی حکومت کے اس قدم کی حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتیں کیجریوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام پر زیادتی قرار دے رہی ہیں۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مسلم علاقوں میں جاکر عوام سے بات کی تاکہ عوام کا رد عمل سامنے آسکے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران عوام میں ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو ہزار روپے کا جرمانہ زیادتی ہے جبکہ کچھ لوگ اس قدم کی تائید کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق عوام چالان کے ڈر سے ماسک لگائے گی جس سے کورونا کے معاملوں میں کمی آئے گی۔

حالانکہ دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ماسک نہیں لگانے پر 22 نومبر تک 5 لاکھ 4 ہزار 709 چالان کاٹے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دہلی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لیکن جس طرح سے دو ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے اس کو لے کر بھی عوام میں ناراضگی صاف نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو کاروبار پوری طرح سے ختم ہوچکا ہے۔ وہیں دوسری طرف اگر کوئی ماسک نہیں پہنتا ہے تو اس پر اتنا بڑا جرمانہ نہیں لگانا چاہیے۔ جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہیں وہ دو ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ کس طرح سے ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.