ETV Bharat / state

Rohini Court Blast: روہنی کورٹ بم دھماکہ میں سائنسداں گرفتار - روہنی کورٹ بم دھماکہ

دارالحکومت دہلی کے روہنی کورٹ میں گزشتہ جمعرات یعنی 9 دسمبر کو ہوئے دھماکہ معاملے Rohini Court Blast میں انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ایک سائنسداں Police Arrested Scientist in Rohini Blast Case کو حراست میں لیا ہے۔

روہنی کورٹ بم دھماکہ میں سائنسداں گرفتار

author img

By

Published : Dec 18, 2021, 12:29 PM IST

دہلی کے روہنی عدالت میں 9 دسمبر کو ہوئے بم دھماکہ معاملے Rohini Court Blast میں اسپیشل سیل نے بم نصب کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم اشوک وہار کا رہائشی ہے۔ اطلاع کے مطابق وہ ایک سائنسداں ہے۔ اس دھماکے میں اس کی مدد کرنے والے تین دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے عدالت میں پیش ہونے والے اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کی نیت سے یہ بم کورٹ میں رکھا تھا۔ فی الحال پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کو روہنی کورٹ کے کمرہ نمبر 102 میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں عدالت کا نائب کورٹ زخمی ہوا تھا، جسے علاج کے لیے امبیڈکر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں اسے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے کا دھماکہ قرار دیا جارہا تھا۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا ہے کہ یہ بم دھماکہ ہے۔ کورٹ کے اندر ٹفن بم کے ذریعہ یہ دھماکہ کیا گیا۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کو اسپیشل سیل کو سونپی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے اس معاملے میں 100 سے زائد سی سی ٹی وی اور ٹیکنیکل سرویلنس چیک کرنے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس دن عدالت میں پیش ہونے والے ملزم کو جب اس مشتبہ شخص کی تصویر دکھائی گئی تو ایک شخص نے اس کی پہچان کر لی۔ اس نے بتایا کہ یہ اس کا پڑوسی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سائنسدان Police Arrested Scientist in Rohini Blast Case ہے اور ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم اس نے بنایا تھا۔ اس کی نشاندہی پر تین دیگر ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جنہوں نے اس دھماکے میں ملزمین کی مدد کی تھی۔ ان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.