ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے 70 میں سے 43 یعنی کے 41 فیصد اراکین نے اپنے اوپر مجرمانہ معاملوں کی اطلاع اپنے حلف نامے میں داخل کی ہے۔ان میں سے 37 کے خلاف سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 24 اراکین اسمبلی نے اپنے اوپر مجرمانہ کیس کی تفصیلات دی تھیں۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 62 اراکین میں سے 33 پر سنگین الزامات ہیں اسی طرح بی جے پی کے آٹھ میں سے چار اسمبلی امیدواروں پر سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیے گئے ہیں۔
اے ڈی آر کے مطابق سلطان پور ماجرا سے کانگریس امیدوار جئے کشن پر 8 سنگین دفعات کے ساتھ 21 دفعات پر مشتمل سات کیس درج ہیں۔
دیولی سے عام آدمی پارٹی کے جئے پرکاش پر، چار سنگین دفعات کے ساتھ 17 دفعات میں تین کیسز درج ہیں۔
مٹیالہ سے عام آدمی پارٹی کے گلاب سنگھ پر 11 کیس درج ہیں۔
تغلق آباد سے عام آدمی پارٹی کے سہی رام پر تین کیس درج ہیں۔
ہری نگر سے بی جے پی کے رہنما تجندر پال بگہ پر چار مقدمات درج ہیں۔
روہتاس نگر سے بی جے پی کے جیتیندر مہاجن پر دو مقدمات درج ہیں۔
گاندھی نگر سے عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
تلک نگر سے عام آدمی پارٹی کے جرنیل سنگھ کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
کونڈلی حلقہ اسمبلی کانگریس کے امریش سنگھ گوتم کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔