ETV Bharat / state

Madrasa Student Wins Mr India Award مدرسہ کے طالب علم کو باڈی بلڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 10:50 AM IST

دہلی کے مدرسہ باب العلوم کے طالب علم شیفت علی نے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ Madrasa Student Win Medals in Weightlifting

Etv Bharat
مدرسہ کے طالب علم کو باڈی بلڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن

دہلی: عام طور پر مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے بچوں کو کم صلاحیت مند اور نا اہل سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے اور اس کی زندہ مثال قومی دارالحکومت دہلی کے جعفرآباد میں واقع مدرسہ باب العلوم کے طالب علم شیفت علی نے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے بلکہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے ان طلبا کا بھی حوصلہ بڑھایا ہے جو اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ شیفت کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے جو ایک عرصہ سے دہلی کے شاستری پارک علاقہ سے رہائش پذیر ہے۔ شیفت علی نے بتایا کہ اسے باڈی بلڈنگ کا شوق اپنے بڑے بھائی کو دیکھ کر ہوا جسے پورا کرنے میں مدرسہ باب العلوم نے اہم کردار ادا کیا ان کی غذا اور ٹریننگ میں مدرسہ کے مہتمم کا کردار نہایت ہی اہم رہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج میں مجھے انعامات سے نوازا گیا ہے۔

شیفت علی نے دہلی میں منعقد باڈی بلڈنگ کے مقابلہ میں اول مقام حاصل کر کے دو سونے کے طمغہ 21 ہزار روپے نقد ایک ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ اپنے نام کیا ہے۔ شیفت کی اس کامیابی سے مدرسہ باب العلوم کے مدرسین بھی کافی خوش ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مدرسہ باب العلوم کے مہتم مولانا داؤد امینی سے بھی بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لوگ مدارس پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ بچوں کو آگے بڑھنے نہیں دیتے لیکن ہمارا یہ دعوی ہے کہ مدارس کے طلباء آج کل کے اسکولی بچوں سے بھی کہیں آگے ہیں، میں اپنے مدرسہ کے طلباء کا اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے ساتھ مقابلہ کرانے کے لیے بھی تیار ہوں وہ چاہیں کھیل کود میں ہو یا میدان تعلیم میں۔ شیفت نے بتایا کہ مدرسہ باب العلوم کے علوم ہمیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے وہ نہ صرف ہمیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہا ہے بلکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلنے کودنے اور اپنی صحت بنانے کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : JMI Student Designed Game جامعہ کے طالب علم کے تیار گیم کو کھلونے بنانے والی کردہ کمپنی نے لانچ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.