ETV Bharat / state

پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح - کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج ورچول ذریعہ سے دہلی حکومت کے نو اسپتالوں میں قائم 22 نئے پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:22 PM IST

کیجریوال نے کہا کہ ان پلانٹ کی مشترکہ صلاحیت 17 ٹن ہے اور اب تک دہلی میں آکسیجن کے کل 27 پلانٹ شروع ہو چکے ہیں۔ مرکزی حکومت کے چھ آکسیجن کے پلانٹ شروع ہو گئے ہیں اور مرکز کے ساتھ پلانٹ ابھی آنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کے 17 اور پلانٹ جولائی تک لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا،’تیسری لہر کے اندیشے کے پیش نظر ’اے اے پی‘ کی حکومت پوری شدت کے ساتھ تیاری کر رہی ہے۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ نہیں بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس کی اس لہر میں ہمیں سب سے زیادہ آکسیجن کی قلت محسوس ہوئی۔ کہیں سے آکسیجن ملا تو اسے لانے کے لیے ہمارے پاس ٹینکر نہیں تھے لہٰذا ہم آکسیجن ٹینکر بھی خرید رہے ہیں۔

قبل ازیں ہم ذخیرہ کے لیے تین آکسیجن اسٹوریج ٹینک اور 13.5 ٹن مشترکہ صلاحیت کے دو آکسیجن پلانٹ کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.