ایک درخواست گذار نے عرضی داخل کی تھی کہ اسکول کے بچوں کو اسکول جانے اور امتحانات کے لیے مشکلات پیش آرہی ہے۔
وہیں جسٹس نوین چاولہ نے سریتا وہار ریسیڈنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی درخواست پر دہلی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملہ کو دیکھے۔
مزید پڑھیں:جامعہ تشدد:انسانی حقوق کمیشن نے 94 افراد کا بیان درج کیا
اس سلسلے میں اسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کئی طلبہ کو بورڈ امتحانات کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں نے کالندی کنج ۔ شاہین باغ سڑک کو 15 دسمبر کو بند کیا تھا۔