ETV Bharat / state

دہلی: مذہبی مقامات کو کھولنے کی مشروط اجازت - کورونا ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے

طویل انتظار کے بعد دہلی حکومت نے جمعہ کے روز سے عقیدت مندوں کے لیے مذہبی مقامات کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ مذہبی مقامات پر کورونا ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

دہلی: مذہبی مقامات کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 10:57 PM IST

کورونا وبا کے پیش نظر دہلی میں بند پڑے مذہبی مقامات کے دروازوں اب عقیدت مندوں کے لیے کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جمعہ سے عقیدت مندوں کے لیے مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے لیکن اس دوران رہنما ہدایات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوگا۔

آنے والے دنوں میں شروع ہونے والی نوراتری کے پیش نظر ڈی ڈی ایم اے کا یہ حکم بہت اہم ہے۔ تاہم جمعرات کے روز ڈی ڈی ایم اے نے ایک حکم جاری کیا کہ عوامی مقامات پر چھٹ کا تہوار منانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ڈی ڈی ایم اے کا یہ حکم وجے دیو، چیف سکریٹری، حکومت دہلی نے جاری کیا ہے۔

طویل انتظار کے بعد دہلی حکومت نے جمعہ کے روز سے عقیدت مندوں کے لیے مذہبی مقامات کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ مذہبی مقامات پر کورونا ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ڈی ڈی ایم اے نے اس سے متعلق ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں عوامی مقامات، میدان، مندروں اور گھاٹوں پر چھٹ پوجا کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لوگوں سے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، میلے، کھانے کے اسٹال، جھولا، جلسے اور جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی ڈی ایم کا یہ حکم 15 نومبر تک نافذ ہوگا۔ ڈی ڈی ایم نے تہواروں کے پورے سیزن کے لیے رہنما ہدایات جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ تہواروں کے اس سیزن میں کہیں بھیڑ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دہلی میں نوراتری کے دوران، بڑی تعداد میں عقیدت مند دور دراز سے کالکا جی مندر، چھتر پور مندر اور جھنڈے والان مندر کے درشن کے لیے آتے ہیں۔ مارچ 2020 میں پہلی بار لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی یہ تمام مندر عقیدت مندوں کے لیے بند تھے'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.