ETV Bharat / state

Red Light on Gaadi off campaign In Delhi دہلی حکومت 28 اکتوبر سے چلائے گی ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف مہم، گوپال رائے - دہلی میں ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف مہم

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دیوالی کے بعد راجدھانی میں گزشتہ برس کی طرح 28 اکتوبر سے ’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف‘ مہم شروع کی جائے گی، جو 28 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی حکومت نے آلودگی کے خلاف گرین وار روم شروع کیا ہے۔Red Light on Gaadi off campaign In Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 10:00 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دیوالی کے بعد راجدھانی میں گزشتہ برس کی طرح 28 اکتوبر سے ’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف‘ مہم شروع کی جائے گی، جو 28 نومبر تک جاری رہے گی۔ رائے نے آج کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال نے موسم سرما کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا، جس کا انہوں نے جائزہ لیا۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگر ہوا کی حالت میں تبدیلی آتی ہے تو دیوالی کے بعد دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر دیوالی کے بعد 28 اکتوبر سے دہلی میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف‘ مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم 28 اکتوبر سے 28 نومبر تک چلے گی۔ مہم کے تحت بھیڑ بھاڑ والے 100 چوراہوں پر 2500 رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ڈرائیوروں کو آگاہ کیا جا سکے۔Red Light on Gaadi off campaign In Delhi

وزیر ماحولیات نے بتایا کہ دہلی حکومت نے آلودگی کے خلاف گرین وار روم شروع کیا ہے۔ اس کے ساتھ اینٹی ڈسٹ مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں دھول سے ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لیے مہم جاری ہے۔ اس کے علاوہ پرالی جلانے کےلئے 5000 ایکڑ رقبے میں بائیو ڈی کمپوزر کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اب’ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف‘ مہم شروع کی جا رہی ہے، یہ مہم روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اگر لوگ ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم پر کامیابی سے عمل کریں تو دہلی کے اندر گاڑیوں کی آلودگی 15 سے 20 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص دہلی میں اپنی گاڑی لے کر جاتا ہے تو وہ گھر واپس پہنچنے تک تقریباً 8 سے 10 لال بتیوں پر رک جاتا ہے اور اگر وہ کسی چوراہے پر دو منٹ کے لیے رکتا ہے اور گاڑی بند نہیں کرتا تو وہ 25 سے 30 منٹ تک اپنی گاڑی کا ایندھن بیکار جلاکر ضائع کرتا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہماری پوری مہم ہمارے انجنوں کو ریڈ لائٹس پر بند کرنے کی عادت بنانے کے بارے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gopal Rai On Anti Smog Guns دہلی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی، گوپال رائے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.