ETV Bharat / state

دہلی: ججوں کے لیے مخصوص کووڈ سینٹر قائم کرنے کا حکم منسوخ - میڈیا نے "شرارت" کی

حکومت نے یہ فیصلہ عدالت کے یہ کہنے کے چند گھنٹوں بعد کیا جس میں یہ کہا گیا کہ عدالت نے ایسی سہولت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔

دہلی حکومت نے اشوکا ہوٹل میں ججوں کے لیے کووڈ سہولت قائم کرنے کے حکم کو منسوخ کردیا

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 8:08 AM IST

دہلی حکومت نے منگل کے روز ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں دہلی ہائی کورٹ کے ججوں، عملے اور ان کے اہل خانہ کے لیے 100 کمروں کی کووڈ نگہداشت کی سہولت قائم کرنے کے انتظامی حکم کو واپس لینے کے لیے ہدایات جاری کی۔

حکومت نے یہ فیصلہ عدالت کے یہ کہنے کے چند گھنٹوں بعد کیا جس میں یہ کہا گیا کہ عدالت نے ایسی سہولت کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔

نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے رات دیر گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اشوکا ہوٹل میں ججوں کے لیے کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کے حکم کو واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سیسودیا نے ٹویٹ کیا کہ "فوری طور پر اس حکم کو واپس لینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔"

اس سے قبل ہھی دہلی کے سرکاری ذرائع نے یہ دعوی کیا تھا کہ یہ حکم وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی یا وزیر صحت کے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ سیسودیا نے اس حکم سے متعلق فائل طلب کی ہے کہ جانچ پڑتال کیسے کی گئی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے کہا ججوں کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل میں کووڈ سینٹر فراہم کرنے کے لیے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

25 اپریل کو چانکیاپوری سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری کردہ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ اشوکا ہوٹل میں کووڈ کی سہولت پرائمس اسپتال سے منسلک ہوگی۔

اس نے یہ بھی کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی درخواست پر یہ سہولت قائم کی جا رہی ہے۔

بینچ نے کہا "ہم نے فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات دینے کے لیے ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے ،" اور دہلی حکومت کو "فوری طور پر اصلاحی اقدامات کرنے" کی ہدایت دی ہے۔

اعلی عدالت نے سینئر ایڈوکیٹ راہول مہرہ کے اس دعوے سے بھی اتفاق نہیں کیا کہ میڈیا نے "شرارت" کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ "میڈیا غلط نہیں ہے"۔

اس میں کہا گیا کہ میڈیا نے صرف اس بات کی نشاندہی کی کہ آرڈر میں کیا غلط ہے اور یہ ایس ڈی ایم کا حکم تھا جو غلط تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.