ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے 'دلی بازار' پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا - آن لائن پریس کانفرنس

کاروباریوں، صنعت کاروں اور تاجروں کے کاموں کو فروغ دینے کے لیے دہلی حکومت نے 'دلی بازار' کے نام سے پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی حکومت کا 'دلی بازار' پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 9:21 PM IST

آن لائن پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی ارود کیجریوال نے دہلی والوں کو دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے ’دلی بازار‘ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی حکومت کا 'دلی بازار' پورٹل لانچ کرنے کا اعلان

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہم 'دلی بازار' کے نام سے ویب سائٹ تیار کررہے ہیں جس میں دہلی کے ہر صنعت کار، ہر چھوٹی بڑی دکان، ہر سروس فراہم کنندہ اور پیشہ وروں کو اس میں جگہ ملے گی۔

اگر کوئی دکان والا ہے تو اس کی دکان میں کیا کیا پروڈکٹس ہیں وہ اس پروڈکٹ کو دہلی بازار کی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعہ آپ اپنی سروس دہلی کے لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں، ساتھ ہی ملک اور دنیا کے لوگوں تک پہنچاسکتے ہیں۔

پورٹل آنے سے دہلی کی جی ڈی پی، اقتصادی سرگرمیاں، روزگار، ٹیکس ریوینیو خوب تیزی سے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال اگست تک یہ بن کر تیار ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تری پورہ تشدد: فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ارکان کو یو اے پی کے تحت نوٹس

کیجریوال نے کہا کہ اس پورٹل پر ورچول بازار تیار کیے جارہے ہیں جیسے دہلی میں خان مارکیٹ ہے، اس پورٹل پر بھی ایک خان مارکیٹ ہوگا جو خان مارکیٹ کا ہو بہ ہو ہوگا۔ آپ اس پورٹل کے توسط سے حقیقت میں خان مارکیٹ گھوم سکتے ہیں۔

پورٹل پر بھی ای لاجپت نگر مارکیٹ ہوگی۔ اس طرح سروجنی نگر، حوض خاص مارکیٹ، سمیت ڈی ڈی اے کی چھوٹی بڑی کالونیوں میں جو مارکیٹ ہیں وہ بھی اس پورٹل کے اندر ہوں گی۔ آپ اس پورٹل کے ذریعہ اس مارکیٹ کے اندر جاسکتے ہیں اور اس دکان سے کچھ خریداری کرنی ہے تو اس دکان پر جاکر سامان کی شاپنگ کرکے آسکتے ہیں اس طرح اس پورٹل کے بہت سارے فائدے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.