ETV Bharat / state

دہلی آتشزدگی: متاثرین کو 25 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ - پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مشترکہ وفد نے اناج منڈی کا دورہ کیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مشترکہ وفد نے اناج منڈی آتشزدگی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ دنوں مبینہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خوفناک آگ لگ گئی تھی جس میں 43 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

دہلی آتشزدگی حادثہ: متاثرین کو 25 لاکھ کے معاوضہ کا مطالبہ
دہلی آتشزدگی حادثہ: متاثرین کو 25 لاکھ کے معاوضہ کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 7:48 AM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ روز اناج منڈی میں ہوئی آتشزدگی میں 43 سے زائد افراد ہلاک اورہ درجنوں افراد جھلس گئے تھے۔

یہ تنگ اور بھیڑ بھاڑ والاعلاقہ ہے جہاں پر چھوٹے موٹے گھریلو سامان، اسکول بیگ اور پیپر بیگ بنانے والے غریب مزدور رہتے ہیں۔

وفد نے دیکھا کہ کثیرمنزلہ عمارت تک جانے کا راستہ نہایت تنگ ہے۔ عمارت میں چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں جن میں سینکڑوں مزدور رہتے ہیں۔

بجلی کے انتظامات مکمل طور پر حفاظتی انتظامات کے ضوابط کے خلاف ورزی کرتے ہیں اور عمارت کی تعمیر میں بھی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پولیس اب بھی آگ لگنے کی اصل وجوہات سے بے خبر ہے۔ لاشوں کی شناخت جاری ہے۔

اس آتشزدگی میں زیادہ تر اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ نعشیں مسخ نہیں ہوئی ہیں۔

وفد نے مشاہدہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہ ہونے پر ان کے رشتہ داروں سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ایک مقامی پولیس افسر نے وفد کو بتا یا کہ آئندہ دو روز میں تمام لاشوں کی شناخت ہوجائے گی۔

ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے ایک پریس ریلیزجاری کرکے کہا کہ حکومت اور بلدیہ کی ناکامی سے اناج منڈی میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماﺅں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاشوں سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے الزام تراشی کا کھیل کھیل رہے ہیں اور یہاں غیر مجاز صنعت چلانے کیلئے مقامی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وفدنے مطالبہ کیا کہ علاقے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار مقامی ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے کے بجلی افسران اور دہلی کے دیگر انتظامیہ کے عہدیداروں کی نشاندہی کرنے کیلئے انکوائر ی کرنی چاہئے.

وفد نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے مناسب ہے کہ ہائی ٹیک فول پروف پروگرام تیار کیا جائے جس سے مکینوں اور عمارتوں کو حفاظتی اقدامات فراہم ہوتے ہوں۔

وفد نے دہلی حکومت کو شاہ جہاں آبا د ڈیولپمنٹ بورڈ تیارکرنے کے اپنے وعدے پر عمل نہ کرنے پر سخت تنقید کیا۔

وفد نے دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاوضہ کو رقم کو بڑھا کر کم از کم 25لاکھ روپئے کریں۔

وفد میں ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا پی آر ڈائرکٹر ڈاکٹر شمعون، پاپولر فرنٹ دہلی پردیش صدر پرویز احمد، جنرل سکریٹری محمد الیاس اور شہزا د حسین شامل رہے ۔

Intro:دہلی آتشزگی حادثہ: متاثرین کو 25لاکھ کے معاوضہ کامطالبہ

نئی دہلی:سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI )اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مشترکہ وفد نے اناج منڈی ، رانی جھانسی روڈ ، دہلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں مبینہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 49افراد ہلاک اور 29زخمی ہوگئے تھے۔ یہ تنگ اور بھیڑ بھاڑ والاعلاقہ ہے جہاں پر چھوٹے موٹے گھریلو سامان، اسکول بیگ اور پیپر بیگ بنانے والے غریب مزدور بستے ہیں۔ وفد نے دیکھا کہ کثیرمنزلہ عمارت کو جانے کا راستہ نہایت تنگ ہے ۔ عمارت میں چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں جن میں سینکڑوں مزدور رہتے ہیں۔ بجلی کے انتظامات مکمل طور پر حفاظتی انتظامات کے ضوابط کے خلاف ورزی کرتے ہیں اور عمارت کی تعمیر میں بھی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پولیس اب بھی آگ لگنے کی اصل وجوہات سے بے خبر ہے ۔ لاشوں کی شناخت کی کارروائی انتہائی آرام دہ اور پرسکون انداز میں چل رہی ہے ۔ زیادہ تر اموات دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں نہ کے جلنے سے لہذا نعشیں مسخ نہیں ہوئی ہیں۔ وفد نے مشاہدہ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہ ہونے پر ان کے رشتہ داروں سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ایک مقامی پولیس افسر نے وفد کو بتا یا کہ اگلے دو روز میں تمام لاشوں کی شناخت ہوجائے گی۔ ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے ایک پریس ریلیزجاری کرکے کہا کہ حکومت اور بلدیہ کی ناکامی سے اناج منڈی میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماﺅں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاشوں سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے الزام تراشی کا کھیل کھیل رہے ہیں اور یہاں غیر مجاز صنعت چلانے کیلئے مقامی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وفدنے مطالبہ کیا کہ علاقے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار مقامی ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے کے بجلی افسران اور دہلی کے دیگر انتظامیہ کے عہدیداروں کی نشاندہی کرنے کیلئے انکوائر ی کرنی چاہئے ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے مناسب ہے کہ ہائی ٹیک فول پروف پروگرام تیار کیا جائے جس سے مکینوں اور عمارتوں کو حفاظتی اقدامات فراہم ہوتے ہوں۔ وفد نے دہلی حکومت کو شاہ جہاں آبا د ڈیولپمنٹ بورڈ تیارکرنے کے اپنے وعدے پر عمل نہ کرنے پر سخت تنقید کیا۔ وفد نے دہلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاوضہ کو رقم کو بڑھا کر کم از کم 25لاکھ روپئے کرے ۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا پی آر ڈائرکٹر ڈاکٹر شمعون ، پاپولر فرنٹ دہلی پردیش صدر پرویز احمد، جنرل سکریٹری محمد الیاس اور شہزا د حسین شامل رہے ۔

Body:@Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.