نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے ڈھاکہ میٹرو کے اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے پہل کی ہے۔ سال 2002 میں دہلی میں میٹرو سروس شروع ہونے سے پہلے ڈی ایم آر سی نے اپنے افسران اور عملے کی پہلی کھیپ ہانگ کانگ ٹریننگ کے لیے بھیجی تھی جو آج شاستری پارک ڈپو میں واقع دہلی میٹرو ریل اکیڈمی اور ڈھاکہ میٹرو کے عہدیداروں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈی ایم آر سی انوج دیال کے مطابق 14 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ٹریننگ میں ڈھاکہ میٹرو کے بنیادی عملے اور افسران کی پہلی کھیپ کو ڈی آر ایم سی افسران تربیت دے رہے ہیں جس میں 19 آپریشن اور 17 رولنگ اسٹاک افسران شامل ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش فرقہ وارانہ فساد: پوجا منڈپ میں قرآن لے جانے والے شخص کی شناخت
- بھارت بھی شرپسندوں کی نکیل کسے تاکہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے: شیخ حسینہ
- بنگلہ دیش: درگا پوجا کے دوران فرقہ وارانہ فساد، تین افراد ہلاک
یہ تفویض ایم آر ٹی ایس کے شعبے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ڈی ایم آر اے کے امیج کو ایک اہم تربیتی منزل کے طور پر مزید فروغ دے گا۔ ڈی ایم آر اے نے اس سے قبل ایم آر ٹی جکارتہ اور ایل آر ٹی کولمبو کے لیے بھی شارٹ ٹرم کورسز کیے تھے۔