ETV Bharat / state

Delhi Centre Services Row دہلی میں نوکرشاہوں کے کنٹرول تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 9:46 AM IST

دہلی میں نوکرشاہوں کے کنٹرول پر دہلی حکومت کے ساتھ تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مہتا اور سینئر ایڈووکیٹ اے ایم سنگھوی کی تقریباً ساڑھے چار دن تک سماعت کے بعد یہ فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بدھ کو سپریم کورٹ سے دارالحکومت دہلی میں نوکرشاہوں کے کنٹرول پر دہلی حکومت کے ساتھ جاری تنازعہ کو نو یا اس سے زیادہ ججوں کی بنچ کے سامنے غور کے لیے بھیجنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ، جسٹس کرشنا مراری، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس پی ایس نرسمہا نے اس سلسلے میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے ذریعہ اضافی نمائندگی داخل کرنے کی اجازت دی۔ بنچ کے سامنے مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کے ساتھ خدمات کے کنٹرول پر اپنے تنازعہ کے معاملے کو ایک بڑی بنچ کو بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ "قومی دارالحکومت کو مکمل انارکی کے حوالے کرنے" کے لیے تاریخ میں یاد نہیں رکھا جانا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے مہتا اور سینئر ایڈووکیٹ اے ایم سنگھوی کی تقریباً ساڑھے چار دن تک سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ مہتا نے دلیل دی کہ جب انہوں نے لارجر بنچ کے حوالے سے نمائندگی داخل کی تو دہلی حکومت نے اس کی مخالفت کی۔ سپریم کورٹ نے ان سے کہا کہ سماعت کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔' سالیسٹر جنرل نے کہا، 'ریفرنس بنیادی طور پر اس بنیاد پر ہے کہ یونین اور یونین ٹیریٹری کے درمیان وفاقیت کی شکل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ میرے دلائل میں شامل ہے۔'

گزشتہ روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ان کے ہیڈ ماسٹر نہیں ہیں جو ان کا ہوم ورک چیک کریں، بلکہ وہ ان لوگوں کے نمائندے ہیں جنہوں نے انہیں دہلی کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وقت بہت طاقتور ہے، دنیا میں کوئی بھی چیز مستقل نہیں ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کی حکومت ہمیشہ قائم رہے گی تو یہ ممکن نہیں۔ آج دہلی میں ہماری حکومت ہے اور ان کے پاس لیفٹیننٹ گورنر ہیں اور وہ مرکز میں ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ کل ہماری حکومت مرکز میں ہوگی اور ہمارے پاس ایل جی ہوں۔ ہم وہ نہیں کریں گے جو وہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Manish Sisodia On LG لیفٹیننٹ گورنر آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹ رہے ہیں، سسودیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.