ریاست اروناچل پردیش کے دو دنوں کے دورہ پر آئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو ہند، چین سرحد پر توانگ کے نزدیک بملا میں بھارتی اگلی فوجی چوکیوں کا معائنہ کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اروناچل پردیش میں توانگ کے نزدیک بملا میں اگلی فوجی چوکیوں کا معائنہ کیا اور بھارتی فوج کے حکام اور جوانوں سے تفصیلی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ نہایت دور دراز اور چیلنجنگ ماحول میں بھی فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ بملا دورہ کے بعد انہیں یہ اطلاع ملی کہ بھارتی اورچینی فوج کے مابین اگرچہ سرحد پر دعویداری کی مخالفت ہو، لیکن وہ دونوں حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی کم کرنے کے لیے واقعی سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی صورتحال میں میچیورٹی کا مظاہرہ کرنے کے لیے میں بھارتی فوج کو مبارکباد دیتا ہوں۔
خیال رہے کہ مسٹر سنگھ نے توانگ میں جمعرات کو 11 ویں یوم دوستی (میتری دیوس) تقریبات میں حصہ لیا تھا۔