ETV Bharat / state

Narendra Modi on israel attack: اسرائیل پر حملوں سے گہرا صدمہ پہنچا، نریندر مودی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 7:41 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل میں ’’دہشت گردانہ حملوں‘‘ کی سے مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

a
a

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی خبر سے گہرے صدمے میں ہیں۔ پی ایم مودی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے گہرا صدمہ (پہنچا ہے)۔ ہمارے خیالات اور دعائیں معصوم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم اس مشکل گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم کا یہ ردعمل ہفتے کی صبح حماس کی جانب سے اسرائیل پر ایک کثیر الجہتی حملے پر آیا ہے۔ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ہزاروں راکٹ اسرائیل کی جانب داغے جبکہ درجنوں عسکریت پسند فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے متعدد مقامات پر قلعہ بند سرحد کے اندر داخل ہوئے۔ غیر یقینی طور پر یہ حملہ اسرائیل میں چھٹی کے روز انجام دیا گیا جس نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔

انگریز میں پڑھیں: Deeply shocked by terrorist attacks in Israel: PM Modi

حملہ شروع ہونے کے کئی گھنٹوں بعد بھی حماس کے عسکریت پسندوں متعدد اسرائیلی گروپس کے ساتھ دو بدو جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کی قومی ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں اب تک کم از کم 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق اسرائیل پر گزشتہ برسوں کے دوران یہ سب سے مہلک اور بڑا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Attack on Gaza: غزہ پر اسرائیلی حملے شروع، عرب لیگ اور ایران نے حملے کی مذمت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.