ETV Bharat / state

'کورونا وبا سے اموات کی شرح میں کمی'

وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ ”حکومت نے کورونا وائرس کے قہر سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں جس کے سبب وائرس سے ہونے والی اموات دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔

بھارت: کورونا وبا سے اموات کی شرح میں کمی: ڈاکٹر ہرش وردھن

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 4:25 PM IST

نئی دہلی: وزیر صحت ہرش وردھن نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ ”حکومت نے کورونا وائرس کے قہر سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں جس کے سبب وائرس سے ہونے والی اموات دوسرے ممالک کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے 'کووڈ کی وبا اور حکومت کے اقدام' پر ایوان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”حکومت مؤثر حکمت عملی کے ذریعہ اس وبا کا مقابلہ کررہی ہے اور اب تک اس میں وہ کامیاب رہی ہے۔ حکومت کووڈ- 19 کے نئے معاملے اور اس سے ہونے والی اموات میں اضافے کو روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے معاملے اور اس سے لڑنے کے لئے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں ایوان کو مطلع کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ”ملک میں وبائی مرض کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کیے گئے اقدامات کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”ملک کے 13 ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے پائے گیے ہیں لیکن دنیا کے دوسرے ممالک کے بہ نسبت یہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ کورونا وائرس کے بیشتر مریض اور اس سے ہونے والی اموات مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش دہلی، آسام، کیرالہ، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اڈیشہ اور گجرات میں درج کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے معاملوں میں بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ”کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 48 لاکھ کے پار ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 79 ہزار سے زیادہ افراد فوت ہوئے ہیں۔ ملک میں 37.7 لاکھ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور شفایابی کی شرح 77.77 فیصد کے آس پاس ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.