ETV Bharat / state

India Coronavirus Update بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 2:16 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک ملک میں 219.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ Vaccination In India

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 89 ایکٹو کیسز کی کمی سے ان کی تعداد کم ہو کر 4345 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے251 افراد کے نجات پانے کے بعد یہ تعداد 4,41,38,805 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,633 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ New corona cases in India

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 17 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,622 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,29,482 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,303 پر مستحکم ہے۔ کیرالہ میں 12 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد 1,571 پر آ گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 53 ہزار 662 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 504 ہے۔ مہاراشٹر میں، 15 ایکٹو کیسز کم ہو کر 278 رہ گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 37 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 314 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,407 پر مستحکم ہے۔ اڈیشہ میں کورونا انفیکشن کے پانچ ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 86 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 لاکھ 27 ہزار 181 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9,205 ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا کے 15 ایکٹو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 112 پررہ گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 35,56,048 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 38,049 ہے۔ قومی راجدھانی میں کورونا کے دو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 28 پر آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب تک 19,80,456 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26,519 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے پانچ کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 61 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 83,69,65 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں

اتر پردیش میں کورونا کے دو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 109 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 21,04,301 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 23,632 ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر، آسام، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، جھارکھنڈ، ناگالینڈ اور تریپورہ میں کورونا کا ایک بھی فعال کیس نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا فعال کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.