قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جہاں ایک طرف بہت سے بازاروں میں رونقیں لوٹ آئی ہیں، تو وہیں دوارکا سیکٹر 10 میں ایک مارکٹ ایسی بھی ہے، جہاں اب بھی پہلے کی طرح چہل پہل نہیں ہے۔
اس بازار کے دکاندار آج بھی سارا دن گاہکوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں، لیکن پھر بھی لوگ پہلے کی طرح یہاں نظر نہیں آرہے ہیں۔
لوگوں کو بازار میں خریداری کے لئے نہ آنے کی سب سے اہم وجہ کورونا کا بڑھتا ہوا معاملہ مانا جارہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن سے پہلے یہاں ہمیشہ لوگوں کا ہجوم رہتا تھا، لیکن رعایت کے باوجود اس وقت مارکیٹ بالکل ویران ہے۔'
کچھ دکانداروں نے یہ بھی بتایا کہ 'شام کے وقت بازار میں کچھ لوگ آتے ہیں، لیکن ان میں سے سامان لینے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں ۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود دن میں صرف 10 سے 12 صارفین دکان پر آرہے ہیں۔