قومی دارالحکومت دہلی میں شمالی دہلی نگر نگم میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور سینیئر کارپوریٹر مکیش گوئل نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی دہلی حکومت اور کارپوریشن پر قابض بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) رہنما عوام اور کارپوریشن کے ملازموں کو مشترکہ طور پر بے وقوف بنارہے ہیں۔
گوئل نے کہا ہے کہ ملازموں کی تنخواہ کی فکر دونوں میں سے کسی کو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اور نگم دونوں پر تنخواہ دینے کی ذمہ داری ہے، لیکن تنخواہ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے پیر کو ایک پارٹی نے دہلی سیکریٹریٹ تو دوسری نے سیوک سینٹر پر دھرنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دونوں ہی پارٹیز نے دھرنے پر بیٹھے ملازمیں کو اپنے مظاہرے میں شامل کرنے کی کوشش کی، لیکن اپنی محںت کی تنخواہ مانگ رہے ملازمین نے کسی بھی پارٹی کے دھرنے میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیز چاہیں تو تنخواہ کے مسئلہ کا حل فوراً نکال جاسکتی ہیں۔
انہوں نے میئر اور دہلی کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن کے ملازمین کی معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہے، اس لیے دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر فورا مسئلہ کا حل نکالیں۔
انہوں نے کاہ کہ دونوں پارٹیز عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں اور ملازمین کو فوری طور پر تنخواہ دیں۔