قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے سرحدی شہر غازی آباد میں ایک ترون نامی نوجوان کو گاڑی کھڑی کرنے کے معمولی سی تنازع پر گولی مار زخمی کردیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ معاملہ غازی آباد کے سیہانی گیٹ پولیس سٹیشن کے علاقے نندگرام کا ہے، جہاں کار پارک کرنے کے تنازعہ میں ترون نامی نوجوان کو گولی مار دی گئی، زخمی ترون کو فوراً یشودہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ پولیس جلد ہی پورے معاملے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
اس واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، جبکہ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے، وہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقے میں کچھ بدمعاش گاڑی آئے اور تیز ہارن بجانا شروع کردیا، جس پر ترون نے اعتراض کیا تو بدمعاشوں نے گولی چلادی۔
اہل خانہ کے افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں رہنے والے ملزم پہلے بھی تنگ گلیوں میں تیز رفتار سے گاڑی چلاتا تھا، اور اگر گلی کوئی گاڑی کھڑی ہوتی تو یہ تیز ہارن بھی بجاتا تھا، اور جب کوئی اس پر اعتراض کرتا تو وہ لڑائی پر جھگڑے پر آمادہ ہوجاتا، تاہم اس معاملے پر پہلے بھی کئی بار لڑائی ہوچکی تھی۔