قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس نے مارچ مہینے کے دو ہفتوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ڈکیتی سے لے کر چوری تک کے تمام واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہاں تک کہ ان 15 دنوں کے دوران سڑک حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ '22 مارچ کو دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر عوامی کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔'
وہیں دہلی حکومت نے اگلے ہی دن سے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن لگا دیا تھا۔ اس کی وجہ سے دہلی کی سڑکوں پر صرف ان لوگوں کو جانے دیا جا رہا ہے جو ضروری خدمات کی فراہمی میں لگے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جو راشن یا کوئی اور ضروری سامان خریدنے جارہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مجرم بھی سڑک پر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔