ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ وشال پاہوجا نے دہلی پولیس سے ایکشن ٹیکین رپورٹ داخل کرنے کے اہکمات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے یہ رپورٹ 11 فروری تک داخل کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے دہلی میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران لوگوں سے متنازع نارعے بازی کروائی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک کے غداروں کو۔۔۔۔گولی مارو کو۔۔۔۔
وہیں بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے شاہین باغ کا موازنہ جموں و کشمیر کے حالات سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'شاہین باغ میں جو لوگ آج مظاہرہ کر رہے ہیں وہ ایک دن آپکے گھر میں گھس جایئں گے اور اور آپکے ماں بہنوں کا ریپ کریں گے اور لوٹیں گے'۔
دونوں کے بیانوں پر الکشن کمیشن نے بھی کاروائی کی تھی۔ پہلے تو دونوں کو بی جے پی کے سٹار کمپینر کی فہرست سے ہٹانے کا حکم جاری کیا اور پھر بعد میں انوراگ ٹھاکر پر 72 گھنٹے جبکہ پرویش ورما پر 96 گھنٹے تک تشہیری مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔