ETV Bharat / state

'بھگوان کے نام پر فساد کرانا ہی کپل مشرا جیسے لوگوں کا کام'

دہشت گردی پھیلانے کے لیے محض زعفرانی لباس زیب تن کرنا اور بھگوان کے نام پر لوگوں کے درمیان فساد کرانا ہی کپل مشرا جیسے لوگوں کا کام ہے۔ یہ باتیں کہی سی پی آئی ایم رہنما برندا کرات نے۔

سی پی آئی ایم رہنما برندا کرات
سی پی آئی ایم رہنما برندا کرات
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 8:49 PM IST

دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں ہوئے فسادات میں ایک خاص طبقہ کے خلاف کیا گیا قتلِ عام پر سی پی آئی ایم رہنما برندا کرات نے کہا کہ یہ فساد شاہین باغ میں جاری پر امن احتجاج کو بدنام کرنے کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

سابق رکن پارلیمان برندا کرات نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کپل مشرا، پرویش ورما انوراگ ٹھاکر جیسے لوگ ہی ملک کی پر امن فضا میں زہر گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ملک میں دہشتگردی پھیلانے کا ایک چہرہ بنتے جا رہے ہیں، جو ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی کیونکہ انہوں نے اپنے جسم پر زعفرانی لبادہ اوڑھا ہوا ہے، اس لیے انہیں اجازت ہے کہ وہ بھگوان کے نام پر لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا حق رکھتے ہیں۔

برندا نے مزید کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ ہاتھ میں کچھ نہیں تھا لیکن جو کچھ وہ کر سکتے تھے انہوں نے وہ بھی نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.