اس دوران راحت کی بات یہ رہی ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جمعہ کے روز 63.45 فیصد سے معمولی بڑھ کر آج 63.93 فیصد ہوگئی۔ مرنے والوں کی شرح بھی پہلے کے 2.38 فیصد کے مقابلہ میں کم ہوکر 2.31 فیصد پر آگئی۔
صحت کی مرکزی وزارت کی طرف سے آج جاری اعدادو شمار میں متاثرین کی مجموعی تعداد 13,36,861ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 31,358ہوگئی۔
دیر شام مختلف ریاستوں کے اعدادو شمار میں مہاراشٹر کے علاوہ آندھراپردیش، تملناڈو، کرناٹک، اترپردیش، بہار اور مغربی بنگال میں ریکارڈ نئے معاملے آئے۔ ان سات ریاستوں میں 37ہزار سے زیادہ نئے معاملے اور 562مزیدلوگوں کی موت ہوئی ہے۔مہاراشٹر میں 9251نئے متاثرہ سامنے آئے اور 257مزید متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ تقریباً 3.66لاکھ سے زیادہ معاملات کے ساتھ ملک میں مہاراشٹر کورنا سے سب سے زیادہ متاپرہ ریاست ہے۔