نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی جانب سے دی گئی درخواست پر جمعرات کو سماعت کے بعد انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دائر جواب پر جواب داخل کرنے کا وقت دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 4 فروری کو ہوگی۔ ستیندر کمار جین کے وکیل نے سیکشن 208 کے تحت ان کی درخواست پر ای ڈی کی طرف سے داخل کردہ جواب پر جواب داخل کرنے کے لئے وقت مانگا ہے۔
خصوصی جج وکاس دھول نے مسٹر جین کی درخواست کی سماعت کے بعد کہا، "ملزم ستیندر کمار جین کی طرف سے سیکشن 208 کے تحت درخواست کے جواب میں جواب داخل کرنے اور ان کی صحت کی رپورٹ پر غور کرنے کے لیے 4 فروری تک کا وقت دیا جاتا ہے۔" عدالت نے تہاڑ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ ملزمین ستیندر کمار جین، ویبھو جین اور انکش جین کو 4 فروری کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے پیش کریں۔ ای ڈی نے عدالت میں جین کی عرضی پر اپنا جواب داخل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک دیگر معاملہ میں جو کہ منی لانڈرنگ کیس تھا۔ تہاڑ جیل میں بند دہلی حکومت کے وزیر صحت اور عآپ کے سینئر لیڈر ستیندر جین نے جیل کے سی سی ٹی وی ویڈیو لیک کے سلسلے میں راؤز ایونیو کی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے اس کے خلاف توہین کی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ ستیندر جین کے وکیل نے خصوصی جج وکاس ڈھل کو بتایا تھا کہ وہ تہاڑ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو لیک ہونے کے سلسلے میں دائر درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے درخواست واپس لینے کی انہیں اجازت دے دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس کیس میں راحت پانے کے لیے مناسب فورم سے رجوع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Satyendar Jain Case ستیندر جین کے معاملے میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری
یو این آئی