ETV Bharat / state

کارپوریشن کی تعلیم، صحت خدمات پر کیجریوال کی نظر: گوئل - Congress leader and senior municipal councilor Mukesh Goel

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے لیڈر اور سینئر میونسپل کونسلر مکیش گوئل نے کارپوریشن کی مسلسل خراب ہوتی معاشی حالت کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

دہلی: کارپوریشن کی تعلیم، صحت خدمات پر کیجریوال کی نظر: گوئل

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:39 PM IST

نئی دہلی: شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے لیڈر اور سینئر میونسپل کونسلر مکیش گوئل نے کارپوریشن کی مسلسل خراب ہوتی معاشی حالت کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

گوئل نے جمعہ کو کہا کہ وزیراعلی اروند کیجریوال دہلی حکومت کے محکموں کی حالت سدھارنے کے بجائے کارپوریشن کی تعلیم اور صحت خدمات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کارپوریشنوں کو پیسہ دینے کے بجائے دہلی حکومت کی طرف سے وکیل نے ہائی کورٹ میں کہا کہ حکومت کارپوریشن کی تعلیم اور صحت خدمات کے حصول کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو کمزور کرنے کا جو کام 1970کی دہائی سے بی جے پی نے شروع کیا تھا اسی کام کو اب عام آدمی پارٹی آگے بڑھا رہی ہے۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں اقتدار والی بی جے پی کی قیادت مکمل طور پر کمزور اور نااہل ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے کارپوریشن مسلسل کمزور ہوتے جارہے ہیں اور اس کا فائدہ عادم آدمی پارٹی کی حکومت اٹھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.