کورونا جیسی وبا سے لڑنے کے لئے جہاں ڈاکٹرز دن رات اپنی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔ وہیں ان ڈاکٹرز کے تحفظ کے لئے ملک میں پرسنل پروٹیکٹو آلات (پی پی ای) کٹ کی کمی ہے۔
کیجریوال حکومت نے بھی مرکزی حکومت سے کٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ شمالی ریلوے نے ایسی کٹ بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
بھارتی ریلوے کے نارتھ ریلوے زون نے یہ پی پی ای کٹ تیار کی ہے۔ یہ کٹ ناردرن ریلوے زون کی جگادھری ورکشاپ میں تیار کی گئی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اسے ڈی آر ڈی او کی طرف سے گرین سگنل بھی مل چکا ہے۔ جس کے بعد اس کیے پروڈکشن میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اس کو کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے جاری جنگ میں تعینات ڈاکٹرز اور تمام پیرامیڈیکل عملہ کے لئے استعمال کیا جاسکے۔