دہلی کے لوک نائک جے پرکاش(ایل این جے پی) ہسپتال میں 85 افراد کو کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر داخل کرایا گیا ہے۔
ہسپتال کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ انہیں اتوار کی شب میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ کل 106 افراد داخل ہیں۔
اس دوران رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) ہسپتال کے چھ ڈاکٹرز اور چار نرسز بھی کورونا وائرس سے متاثرہ کے علاج سے منسلک ہونے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔