ETV Bharat / state

ملک میں کورونا ریکوری شرح 77.15 فیصد - Corona recovery

پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 66,659 کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط ریکوری شرح 77.15 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا ریکوری شرح 77.15 فیصد
ملک میں کورونا ریکوری شرح 77.15 فیصد
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 3:44 PM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 66,659 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جس سے اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 30,37,151 ہوگئی ہے۔

ریکوری شرح کے معاملے میں دہلی اور بہار سب سے آگے ہیں۔ قومی دار الحکومت اور بہار میں ریکوری شرح 88 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں بہار میں ریکوری شرح 87 فیصد، تملناڈو میں ریکوری شرح 87 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، ہریانہ میں 80 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں اڈیشہ میں ریکوری شرح 77 فیصد، جموں و کشمیر میں 77 فیصد، مدھیہ پردیش میں 76 فیصد، آندھرا پردیش میں 77 فیصد، اترپردیش میں 75 فیصد، تلنگانہ میں 75 فیصد، مہاراشٹر میں 73 فیصد، کرناٹک میں 72 فیصد، کیرالا میں 72 فیصد، پنجاب میں 71 فیصد، جھارکھنڈ میں 66 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 50 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 83,341 نئے کیسز کے سامنے آنے سے اب تک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 39,36,747 ہو گئی ہے۔ حالانکہ 03 ستمبر کو 66,659 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 1,096 مریضوں کی موت سے وائرس کے فعال کیسز میں 15,586 کا اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 8,31,124 فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.